26 فروری، 2016، 10:08 AM

ایرانی پارلیمنٹ اور خبرگان کونسل کے انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

ایرانی پارلیمنٹ اور خبرگان کونسل کے انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے دسویں اور خبرگان کونسل کے پانچویں انتحابات میں ووٹنگ کا سلسلہ آج صبح 8 بجے سے شروع گیا ہے اور ابتدائی گھنٹوں میں عوام بڑی تعداد لمبی لمبی صفوں میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے حاضر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے دسویں  اور خبرگان کونسل کے پانچویں انتحابات میں ووٹنگ کا سلسلہ آج صبح 8 بجے سے شروع گیا ہے اور ابتدائی گھنٹوں میں عوام بڑی تعداد لمبی لمبی صفوں میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے حاضر ہوگئے ہیں۔

رہبر معظم نے ووٹ ڈالنے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:اسلامی معارف اور دستورات میں نیک کاموں میں پیشقدمی اور سرعت کی سفارش کی گئی ہے یعنی نیک کام میں ہمیشہ پیشقدم رہنا چاہیے اورایرانی عوام سے ہماری بھی یہی سفارش ہے کہ وہ انتخابات جیسے عظیم ، اہم اور نیک کام میں پیشقدم رہیں کیونکہ انتخابات میں شرکت ہماری ذمہ داری اور ہمارا حق ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے مطابق  ایرانی پارلیمنٹ کی 290 نشستوں پر 4844 امیدوار حصہ لے رہیں جن کی قسمت کا فیصلہ آج ایرانی عوام کریں گے۔ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ شام 6 بجے تک جاری رہےگا اور ضرورت پڑنے پر وقت میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔

News ID 1862104

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha